فرنٹےئرکوربلوچستان کاخفیہ اطلاع پربلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

  • March 30, 2015, 10:08 pm
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) سرچ آپریشن کے دوران حب اورپنجگورسے کالعدم تنظیم بلوچستان لیبریشن فرنٹ کے 07شرپسند وں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اورہینڈگرنیڈ برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر حب کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے04انتہائی مطلوب دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا گیا۔گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکیا گیاہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایک دوسری کارروائی میں فرنٹےئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پرپنجگور کے علاقے میں کالعدم تنظیم بلوچستان لیبریشن فرنٹ کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 03شرپسندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اورہینڈگرنیڈبرآمدکرلیا۔ گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم بلوچستان لیبریشن فرنٹ کے شرپسند بیرونی ایجنڈے پرعمل پیر ا بیرون ملک مقیم لیڈروں کے احکامات پرعرصہ درازسے مذکورہ علاقوں اورگردونواح میں ترقیاتی کاموں کی ٹیموں اور سیکورٹی فورسزپرحملوں،بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں بھی حکومت کو مطلوب تھے۔