کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا اعلامیہ

  • March 31, 2015, 10:43 am
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ(آن لائن) کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بتایا کہ گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کردگاپ میں فورسز کی جانب سے بی آر اے کے سرمچاروں کی شہادت کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے گزشتہ دنوں فورسز نے سول آبادی کو شدید فضائی اور زمینی حملے کئے جس میں بے گناہ بلوچوں کی شہادت کی اطلاعات ملی ہیں تاہم ہماری تنظیم کے تمام ساتھی اپنے اپنے علاقوں میں محفوظ ہیں فورسزبے بنیاد بیانات کے ذریعے پرانے حربے استعمال کرکے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ریاستی فورسز کے انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی