ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی کاروائی

  • April 3, 2015, 9:02 pm
  • Breaking News
  • 129 Views

کو ئٹہ ( آئی این پی )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی خصوصی ہدایت پر شہرمیں گران فروشوں ،پلاسٹک کی دکانوں ،تجاوزات اور وال چاکنگ کے خلا ف جاری مہم کے دوران اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے کارروائی کرتے ہوئے 86000/-روپے جرمانہ ،چار دکانوں کو سیل او ر18دکانوں کو وراننگ جبکہ متعدد دکانوں پر پرائس لسٹ تقسیم کی۔اسپیشل مجسٹریٹ شفیع آغا نے ایس ایچ اؤ سٹی تھانے کے ہمراہ پرنس روڈ پر گران فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کانداروں کو 31000/-روپے جرمانہ ،18دکانداروں کو وارننگ جبکہ اس موقع پر پرائس لسٹ بھی دکانوں میں تقسیم کئے ۔اس کے علاوہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹ ببرک خان نے طوغی روڈ پر کارروائی کے دوران گراں فروشی ،زائد المیاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور پلاسٹک شاپرز کی دکانوں پر محموعی طور پر 55000/-روپے جرمانہ اور زائد المیاد اشیا خوردونوش اور پلاسٹک فروخت کرنے پر چار دکانوں کوسیل کردیا۔ واضح رہے کہ شہر میں گراں فروشی ، تجاوزات ،وال چاکنگ اور پلاسٹک فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔