لورالائی اور سنجاوی میں ایف سی کا آپریشن، 2 خودکش بمباروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

  • April 3, 2015, 9:46 pm
  • Breaking News
  • 52 Views

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فرنٹیئر کور (ایف سی) نے لورالائی اور سنجاوی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس دوران 2 خودکش بمباروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں خوکش جیکٹیں اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئی ہیں۔