مسلح افراد نے ماہی گیروں کی لانچ پر حملہ کرکے 6 ماہی گیروں کو زخمی کردیا

  • April 6, 2015, 8:48 pm
  • National News
  • 39 Views

پسنی( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے پسنی میں کھلے سمندر میں مسلح افراد نے ماہی گیروں کی لانچ پر حملہ کرکے 6 ماہی گیروں کو زخمی کردیا جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، حملہ آور جدید اسلحہ سے لیس تھے ۔ اطلاعات کے مطابق پسنی کے سمندری حدود میں سندھ سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اس دوران جدید اسلحہ سے لیس مسلح افراد نے لانچ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 ماہی گیر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ۔