کوئٹہ کے بڑے ہسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ادویات سمیت دیکرسہولیات کافقدان

  • April 6, 2015, 8:54 pm
  • National News
  • 29 Views

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بڑے ہسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ادویات سمیت دیکرسہولیات کافقدان عوام کاکوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے دوبڑے ہسپتالوں میں ایک بی ایم سی ہسپتال بھی ہے جہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کوشدیدمشکلات درپیش ہے گزشتہ روز بلڈبیگ نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیاتھااس کوخون کی ضرورت تھی جب خون ملاتوبلڈ بیگ نہیں ملاجس کی وجہ سے وہ اس کی موت واقعی ہوگئی بچے کے والد نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ سے مطالبہ کیاکہ غفلت بھرتنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ اس طرح کی زیادتی نہ ہو۔