کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا اللہ کا شکر ہے

  • April 10, 2015, 7:29 pm
  • Breaking News
  • 547 Views

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں حساس اداروں نے کیپٹیل سٹی پولیس دفترپرحملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیاابتدائی تفتیش میں مشتبہ شخص نے پولیس اہلکاروں سمیت کئی شخصیات پرحملے کے منصوبوں کابھی اعتراف کرلیاذرائع کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں نے سی سی پی او آفس پرحملے کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیاملزم نے اعتراف کیاکہ سی سی پی او آفس پرحملے کے علاوہ پولیس اہلکاروں سمیت اعلیٰ شخصیات کاٹارگٹ بھی ہمارے منصوبے میں شامل تھاابتدائی تفتیش کے مطابق مشتبہ شخص نے انکشاف کیاکہ سی سی پی اوآفس پرپہلے خودکش حملہ اوربارود سے بھری دوگاڑیوں کوٹکرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے مشتبہ شخص کے انکشاف کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس تھانوں،سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی سخت کردی اورجمعہ کے روزکئی علاقوں میں پولیس کی جانب سے گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔