انٹی ٹیررسٹ فورس کے 26 اہلکار زہریلی کھانا کھانے سے بے ہوش

  • April 16, 2015, 8:46 pm
  • National News
  • 37 Views

کوئٹہ( ویؓب ڈیسک ) کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ میں زیر تربیت انٹی ٹیررسٹ فورس کے 26 اہلکار زہریلی کھانا کھانے سے بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ موڑ تھانے میں ٹریننگ سینٹر میں زہریلا کھانے سے اے ٹی ایف کے 26 اہلکار بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کردی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔