سبی چاکر روڈ پر زوردار دھماکہ

  • April 26, 2015, 8:25 pm
  • Breaking News
  • 78 Views

سبی( آئی این پی )سبی چاکر روڈ پر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا افراد5 موقع پر جاں بحق متعدد زخمی سیکورٹی ہائی الرٹ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع سبی کے علاقہ سبزی مارکیٹ کے قریب موچی کے دوکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے رکھا ہوا سائیکل پر بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پید ا ہوگیا بم دھماکہ سے ولی محمد علی نواز سمیت 5افراد ہلاک جبکہ موسیٰ خان ، علی محمد، سہراب خان ،سخی دوست ،لعل محمد،مہر چند، رسول محمد، جھنڈا خان ، خان محمد، شیر محمد، علی نواز ، لعل گل، محمد ہاشم سمیت 20 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے3 افراد کی حالت نازک بنائی جاتی ہے بم دھماکہ کی ااطلاع ملتے ہی ونگ کمانڈر سبی لیفٹیننٹ کرنل وقاص ملک، ڈی آئی جی سبی افتخارالحق، ڈی پی اور سبی محمد انور کھیتران چےئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مولانا داؤد رند،فقیر محمد رند ، محمدبابر جاوید وکونسلرز وپولیس لیویز وایف سی کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ایمبونسز کے زریعے زخمیوں کو سول ہسپتال سبی و سی ایم ایچ لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ بھیج دیا گیا بم دھماکہ کے بعد چاکر روڈ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ نے شروع کردی واضح رہے کہ زخمیوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی بتائے جاتے ہے پولیس زرائع کے مطابق سائیکل پرنصب بم دو کلو وزنی تھا بم دھماکہ کے بعد سبی شہر کی سیکورٹی سخت کردی گئی ۔