قومی شاہراہ پرمسلح افراد کا بس پر فائرنگ

  • May 10, 2015, 2:54 pm
  • Breaking News
  • 168 Views

ژوب(آئی این پی) ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پرمسلح افراد کا بس پر فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سنگرکے مقام پر مسلح افراد نے اسلام آبادسے کوئٹہ آنے والی پسنجربس پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔حملہ آورفائرنگ کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعدایف سی اورلیویزاہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اورتفتیش شروع کردی ۔فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔دریں اثناء پانی تقسیم کے علاقے میں موٹرسائیکل کی ٹکرسے سولہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔