کاسی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ

  • May 12, 2015, 2:39 pm
  • Breaking News
  • 1.02K Views

کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشے کی دکان پر بیٹھے چھ افراد زخمی ہو گئے جنھیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ۔۔۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا علی رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ میں دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے ،،، واقعہ کے بعد شہر میں مشتعل افراد نے دکانیں بند کروانا شروع کر دی جبکہ میزان چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ۔۔۔ مشتعل افراد کی فائرنگ سے بازار میں دو دکاندار بھی زخمی ہو ئے ۔لیاقت بازار میں دکانداروں نے مسلحہ شخص کو پکڑ لیا جسے بعد میں ایف سی کے حوالے کر دیا گیا ۔۔۔ شہر میں ایف سی اور پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی میزان چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔۔۔۔ مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ ٓرائی کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا