فرنٹیئر کو ر بلوچستان کے زیراہتمام ژوب کے علاقے قمردین کاریز میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ

  • May 14, 2015, 10:04 pm
  • Breaking News
  • 82 Views

کوئٹہ(آئی این پی) فرنٹیئر کو ر بلوچستان کے زیراہتمام ژوب کے علاقے قمردین کاریز میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد۔ کیمپ میں 458سے زائد مریضوں کا معا ئنہ ، مفت ادویات اور80 سے زائد غریب گھرانوں میں مفت راشن تقسیم کی۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کو ر بلوچستان کے زیراہتمام ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیاگیا ۔ کیمپ میں458سے زائدغریب اورضرورت مند مریضو ں کا مفت معائنہ کیا گیا جن میں85بچے،235مرد اور138خواتین شامل تھیں۔جبکہ مریضوں میں ہزاروں روپے مالیت کی مفت ادویات کی۔اس موقع پر کمانڈنٹ ژوب ملیشیاء نے تقریباََ80غریب اورنادار گھرانوں میں خشک راشن تقسیم کی۔ ژوب ملیشیاء کے کمانڈنٹ کرنل محمدحیات نے کیمپ کے دورے کے موقع پرکیمپ میں موجود مریضو ں سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیر افگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ بنیادی سہولتوں سے محروم علاقے کے لوگ صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات استفادہ حاصل کر سکیں۔اس مو قع پرکیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اوراس اُمیدکا اظہار کیا کہ ایف سی بلوچستان مستقبل میں مفت طبی کمیپ کا انعقاد کرتی رہے گی