میٹرک سالانہ امتحان 2015میں جو طلباء وطالبات دوران امتحان مختلف ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تھے

  • May 14, 2015, 10:06 pm
  • Education News
  • 184 Views

کوئٹہ(آئی این پی) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان کے پریس ریلیز کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان 2015میں جو طلباء وطالبات دوران امتحان مختلف ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تھے اور دوران امتحان سپروائزری اسٹاف/بورڈ آفیسران اور دیگر متعلقہ اہلکاران نے جن کے کیسز بورڈ آفس بھجوادےئے تھے اس سلسلے میں امیدواروں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بورڈ آفس نے ان کے پتوں پر ارسال کردیئے ہیں اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 19مئی 2015بروز منگل ساڑھے نو بجے بورڈ آفس پیش ہوکر انضباطی کمیٹی کے سامنے وجوہات بیان کریں۔