مولانا عبدالواسع بال بال بچ گئے

  • May 16, 2015, 12:53 pm
  • National News
  • 34 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے علاقے خانوزئی میں بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ حملہ میں مولانا عبدالواسع بال بال بچ گئے لیویز کے مطابق بلوچستان کے علاقے خانوزئی کے قریب رودملازئی میں جلسہ سے واپسی پر سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایاگیا گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ مولانا عبدالواسع محفوظ رہے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر صحت عین اللہ شمس بھی ان کے ہمراہ تھے دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ‘عوامی نیشنل پارٹی ‘ جماعت اسلامی نے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی گاڑی پر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے ۔