پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ہڑتال پر ریلی

  • May 19, 2015, 9:44 pm
  • National News
  • 120 Views

کوئٹہ( آئی این پی)بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ( بی پی ایل اے )کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں گورنمنٹ سائنس کالج سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرے میں تبدیل ہوگئی ۔ اس موقع پر بی پی ایل اے کے صدر پروفیسر جاوید احمد بلوچ ، جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد یوسف بلوچ ، سینئر نائب صدر سید پروفیسر سید جمیل آغا ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر شاہنواز مری ودیگر نے بی پی ایل کے مرکزی ارکان کی بحالی ، ون سٹیپ اپ گریڈیشن ، کالجز میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے 2006ء کے سروس رولز میں پروموشن کے لئے ناجائز شرائط کاخاتمہ ، کالج اساتذہ کے لئے پروفیشنل الاؤنس کی منظوری ، معطل شدہ پروفیسر کی بحالی ، تربت اور لورالائی بورڈز کا فوری قیام سمیت دیگر مطالبات پیش کئے اور کہا کہ اگر حکومتی عدم دلچسپی اور بیوروکریسی کی جانب سے مبینہ طور پر حائل رکاوٹیں جاری رہتی ہیں اور جائز مطالبات کے نوٹیفکیشن ایشو نہیں کئے گئے تو بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن احتجاجی تحریک شروع کرکے احتجاجی ریلیز ، دھرنے اور بھوک ہڑتالی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے اور ضلعی و ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور کیمپس لگائے جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔