بلوچستان پروفیسر اینڈلیکچرارایسوسی ایشن کی ہڑ تال

  • May 23, 2015, 8:17 pm
  • Education News
  • 171 Views

ہرنائی ( آئی این پی ) بلوچستان پروفیسر اینڈلیکچرارایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج ہرنائی کے صدر پروفیسر محمد آصف ،جنرل سیکرٹری پروفیسر عبدالوکیل ،پریس سیکرٹری نظام الدین ،پروفیسر سعید احمد،پروفیسر نزیراحمد،پروفیسر نیازمحمد ،پروفیسر نصراللہ ،پروفیسر حافظ عطاء الرحمان اورپروفیسر حامداللہ نے م شترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری تعلیم کالجز کی جانب سے بی پی ایل اے کی مرکزی زمہ داران کومعطل کرنے کی سخت مذمت کی اورکہا کہ ہم مرکزی قیادت کے احتجاج کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کالج میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹرعبدامالک بلوچ وحکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحا ن کے دوران مختلف اضلا ع خصوصاً گونمنٹ کالج زیارت کے معطل شدہ اساتزہ کو فوری طور پر بحال کریں اس کے علاوہ 2006ء کے نارواسروس رولز کا خاتمہ ،پروفیشنل الاؤنس کی منظوری ،معطل پروفیسروں کی بحالی اور ون ٹیپ اپ گریڈیشن منظور کیے جائے ۔