نامعلوم مسلح افراد نے دن دیہاڑے بھر ے بازارمیں فائرنگ کر کے تاجر کو قتل

  • May 25, 2015, 4:28 pm
  • Breaking News
  • 1.27K Views

کوئٹہ (آن لائن )صوبائی داراحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دن دیہاڑے بھر ے بازارمیں فائرنگ کر کے تاجر کو قتل اورایک شخص کو زخمی کردیا واقعہ کے بعد بازار مکمل طورپر بند ہوگیا اور لوگو ں شدید خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر کوئٹہ مصروف ترین بازارشارع اقبال میں واقعہ دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے اند ھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکاندار انور علی سکنہ علمدار روڈ موقع پر ہلاک جبکہ ایک راہگیر محمد اعظم شدید زخمی ہوگیا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس فرنٹیئر کو ر کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیر ے میں لیکر نعش اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی شارع اقبال میں واقعہ مذکورہ دکان پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کیاگیا تھا پیر کو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نقا ب پوشوں نے سرکلر روڈ ،مسجد روڈ،لیاقت بازار سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں بند کرانے کی کوشش کی اوربعد میں فرار ہوگئے ایس ایس پی کوئٹہ آپریشن اعتزاز احمد گورایا نے ’’آن لائن ‘‘ کوبتایا کہ مسجد روڈپر فائرنگ کے واقعہ میں گزشتہ روزایک شخص ہلاک اور اس کابھا ئی زخمی ہوا تھاکوئٹہ شہر میں 2روز میں ٹارگٹ کلنگ کے 2واقعا ت میں اب تک 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوئے ہیں گزشتہ 28گھنٹوں کے دوران کوئٹہ کے بارونق بازاروں میں دن یہاڑے دکانداروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیاگیا جبکہ شہر کی مختلف شاہراہو ں اور چوراہوں پر پولیس فرنٹیئر کور کے اہلکار موٹرسائیکلوں اور گاڑیو ں کی چیکنگ کر تے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن تاجر وں اور عام شہریوں کو دن دیہاڑے بھر ے بازار میں نامعلوم حملہ آور موت کے گھاٹ انہیں شاہراہوں اور چوراہوں سے گزرتے ہوئے فرار ہوجاتے ہیں تاحال ان واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیاگیا شارع اقبال پر ٹارگٹ کلنگ کے واقع کے بعد ہزار برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے آئی جی پولیس کے دفترکے قریب گلستان روڈ کو بلاک کر کے مقتول انور علی کی نعش رکھ کر شدید احتجاج کیا جس سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہوگئی