بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہڑتال ختم

  • May 25, 2015, 4:33 pm
  • Breaking News
  • 245 Views

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے کامیاب مذاکرات میں مطالبات تسلیم ہونے پراپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے امتحان اور مارکنگ کے بائیکاٹ کی کال واپس لیتی ہے اس بات فیصلہ گزشتہ روز صدر بی پی ایل اے پر وفیسر جاوید احمد بلوچ کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا جس میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بی پی ایل اے کے کامیاب مذاکرات کے دوران مطالبات پر پیش رفت کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کالج اساتذہ کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی پروموشن سے متعلق شرائط 2006ء کو فوری طوپر ختم کر نے کے احکامات جاری کر دیئے دیگر مطالبات میں لائبر یرین کی ری ڈیز یگینشن کو تسلیم کرتے ہوئے سمری بنانے کے احکامات صادر فرمائے پروفیشنل الاؤنس اور ون سٹیپ اپ گریڈ یشن پر بی پی ایل اے کی قیادت کے ساتھ میٹنگزکا انعقاد کیاجائے گا معطل شدہ کالج اساتذہ کے کیسز کو دفتری کارروائی کے بعد مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اس تمام صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے بی پی ایل اے امتحان اورمارکنگ کے بائیکاٹ کی کال واپس لینے کاا علان کرتی ہے۔