مچھ میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

  • May 26, 2015, 4:15 pm
  • National News
  • 368 Views

قلعہ سیف اللہ 228 مچھ( آئی این پی)بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ آج بدھ کو تختہ دار پر لٹکانے مجرم کی صلح ہونے کے باعث جیل حکام نے سزا پر عملدرآمد کو روک دیا اطلاعات کے مطابق ابراہیم جوگیزئی جس نے کئی سال قبل قلعہ سیف اللہ میں صفدر جوگیزئی کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم کو عدالت نے سزائے موت دی تھی جسے گزشتہ شب مجرم ابراہیم جوگیزئی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جس کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ورثاء کو نعش کو قلعہ سیف اللہ پہنچایا جہاں اسے اس کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں مختلف قبائلی سیاسی اور سماجی رہنماؤں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس سے پہلے تین روز تک مقتول صفدر جوگیزئی کی رہائش گاہ پر علماء کرام قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے نے مجرم ابراہیم جوگیزئی کی جان بخشی کیلئے اپیلیں کیں لیکن وہ بھی بے سود ثابت ہوئیں جرگے کے ارکان جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے تین روز تک مقتول صفدر جوگیزئی کے گھر کے سامنے بیٹھے رہے تاہم مقتول کے خاندان نے جرگے کی بات ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد منگل کی صبح ابراہیم جوگیزئی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جیل حکام کے مطابق بدھ کی صبح جس شخص کو پھانسی دی جانی تھی اس کا مقتول کے خاندان کیساتھ صلح ہوگئی جس کے بعد اس کی سزا پر عملدرآمد کو روک دیا گیا ۔