کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار

  • May 26, 2015, 5:06 pm
  • National News
  • 90 Views

کوئٹہ( آئی این پی) فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے حب اور مکران میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور کے عملے نے حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا جوحب کے نواحی علاقوں میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھے 24 مئی کو حب بازار میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے میں بھی ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں صد ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھامکران کے علاقے دشت میں ایک اور کارروائی میں حساس اداروں کی اطلاع پر ایف سی کے عملے نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گرفتار ہونیوالے ملزمان دشت کے نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے خودکارہتھیاروں بھی برآمد ہوئے ہیں ۔