مستونگ: مسافر کوچز پر دہشتگردوں کا حملہ، 20مغوی مسافر قتل

  • May 30, 2015, 10:57 am
  • Breaking News
  • 895 Views

کوئٹہ……..بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر کوچز کے مغوی 20مسافروں کو اغواکاروں نے قتل کردیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5مسافروں کو بازیاب کروا لیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قر یب نامعلوم مسلح افراد نے 2مسافر کوچز سے متعدد مسافروں کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ میں لیویز فورس اور فرنٹئیرکور نے ملزمان کا پیچھا کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد اغوا کرنے والے دہشتگردوں نے 20مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ 2مسافر زخمی ہوگئے۔ جس کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور سیکرٹری داخلہ اکبر درانی آپریشن کی نگرانی کے لیے متعلقہ علاقے کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کھڈ کوچہ میں مسافروں کے اغوا اور انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، واقعہ میں ملو ث عناصر کی بیخ کنی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔