پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی

  • June 4, 2015, 9:11 pm
  • National News
  • 138 Views

جعفرآباد(آئی این پی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیڑی میں پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،8افرادشدیدزخمی ،زخمیوں کوفوری طبی امدادکے لئے پی پی ایل اسپتال سوئی منتقل کردیازخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں،ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے جانی بیڑی جانے والی پک اپ گاڑی کچھی کینال کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس سے زورداردھماکہ ہوادھماکے سے نیازمحمد،بنگوخان ،ارسلاخان سمیت 8 افرادشدیدزخمی ہوئے زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں زخمیوں کوفوری طبی امدادکے لیئے پی پی ایل اسپتال سوئی منتقل کردیاگیاجہاں پردوزخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے واقع کے بعدعلاقے میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیاسیکورٹی فورسزاورلیویزنے علاقے کوگھیرے میں لیکرزمین کے اندرنصب دیگردھماکہ خیزموادکی تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔