کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ولی محمد عرف حاجی قلاتی نے ہتھیار ڈال دیے

  • June 8, 2015, 1:32 pm
  • Breaking News
  • 312 Views

کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرولی محمد عرف حاجی قلاتی ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے، مری قبیلےکے سربراہ نواب چنگیز مری نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دیگر روٹھےہوئے ساتھیوں کو بھی منانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ولی محمد عرف حاجی قلاتی نے مزاحمت کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا اس موقع پر قبائلی رہنماءمیر طارق مسوری بگٹی نے بتایا کہ کمانڈر ولی محمد عرف قلاتی پہاڑوں پرلڑ رہا تھا اسے اپنے کئےپر شرمندگی ہے۔

دوسری جانب نواب چنگیز مری نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد آزادی کی جنگ میں معصوم لوگوں کو استعمال کیا جارہا ہے ہماری کوشش ہے کہ کمانڈر ولی محمد کی طرح دیگر بھٹکے ہوئے ساتھیوں کو بھی قومی دھارے میں شامل کریں تاکہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

کمانڈر ولی محمد نے میڈیا کے سامنے اپنا اسلحہ نواب چنگیز مری کو سونپتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسکے دیگر ساتھی بھی مزاحمت کا راستہ چھوڑ کر اس ملک کے پرامن شہری بنیں گے۔