کوئٹہ : بلوچستان ویمن یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی کے طلباو طالبات کی پینٹنگز کی نمائش

  • June 8, 2015, 1:35 pm
  • Breaking News
  • 135 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں رکھا گیا ہر فن پارہ اپنی مثال آپ تھا۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان ویمن یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی معاشرتی مسائل سے متعلق پینٹنگز کی مقامی ہوٹل میں نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تصاویر میں صوبے کے کلچر سگریٹ نوشی اور دیگر مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا مہمان خصوصی لارڈ مئیر ڈاکٹر کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ ہر فن پارہ اپنی مثال آپ ھے۔

تصاویری نئمائش میں بڑی تعداد میں فن کے دلدادہ افرا دنے شرکت کی جنکا کہنا تھا کہ تمام پینٹنگز میں معاشرے کے مسائل کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا جسکا مقصد انکا تدارک کرنا بھی ھے۔

نوجوان مصوروں نے اپنی پینٹنگز میں رنگوں اور برش کے ذریعے بلوچستان کی ثقافت اور پولیو جیسے موذی مرض سمیت دیگر سماجی مسائل کو بھی خوبصورتی سے اجاگر کرنے کی کوشش کی جو ایک خوش آئند امر ھے ۔