یکم رمضان جمعہ 19 جون کو متوقع ہے، رویت ہلال ریسرچ

  • June 13, 2015, 9:55 pm
  • Breaking News
  • 465 Views

لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند جمعرات کو واضح دکھائی دینے کا امکان ہے جس کے باعث پہلا روزہ جمعہ 19 جون کو متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہےکہ رمضان المبارک کا چاند منگل 16 جون شام 7 بج کر 5 منٹ پر پیدا ہوگا جو جمعرات 17 جون کو واضح طور پر دکھائی دے گا جب کہ دکھائی دینے والے نئے چاند کی عمر 19 گھںٹے ہونی چاہیے۔ ریسرچ کونسل کے مطابق چاند اور سورج کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا چاہیے جب کہ پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ اور لاہور میں رویت کا امکان نہیں ہے۔