رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں ومغفرتوں سے لبریز ایک سنہری موقع

  • June 21, 2015, 9:00 pm
  • National News
  • 87 Views

چمن(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں ومغفرتوں سے لبریز ایک سنہری موقع فراہم کرتاہے کہ لوگ اپنی بداعمالیوں پرنادم ہو ں اوراللہ سے تعلق کو ازسرنواستوارکریں تاکہ اللہ کی رحمت جوش میں آئے اورلوگوں پر اللہ کے فضل وکرم کی بارشیں جاری ہوں یہ مقدس مہینہ گناہ گار بندوں کیلئے جہنم سے نجات اوراللہ رب العزت کی خوشنودی کا پیغام لے کر آیا ہے عوام الناس کو جس قدر مسائل درپیش ہیں ان سب کا مداواتوبہ استغفار ہے اللہ اوراس کے رسول کو خوش کرنے کیلئے ماہ رمضان کے ایام میں غریب ،ناداروبے آسرا لوگوں کی دستگیری کریں علماء کرام نے فرمایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ صرف جسمانی تیاری نہیں بلکہ یہ مہینہ روحانی مہینہ ہے جو روحانی قوت میں اضافہ کردیتا ہے روحانیت کو اجاگر کرنے کیلئے پوری رمضان المبارک میں باجماعت تراویح کی نمازیں اداکریں اگر توفیق ہوئی تو اعتکاف میں بھی بیٹھوں قرآن کریم کی تلاوت کرو اورنیک کام کی نیت کرو جب انسان کسی نیک کام کیلئے نیت کرتا ہے تو ثواب کا سلسلہ اسی وقت سے شروع ہوجاتا ہے انسان کو چاہیے کہ اس مہینے کے شروع ہونے سے قبل ہی اپنے معاملات اورکاروبار کو سمیٹ لینے کے ساتھ یکسوئی سے اپنی زندگی کا محاسبہ کرے اور ہم ان جذبات کے ساتھ ماہ رمضان میں دعاکرتے ہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں راہ راست اورصراط مستقیم پرچلائیں اوررمضان کی برکات وفیوض سے بہرہ مند فرمائیں ۔