کسی صورت میں گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی

  • June 21, 2015, 9:00 pm
  • National News
  • 92 Views

چاغی (ویب ڈیسک ) کسی صورت میں گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔پرائس کنٹرول کمیٹی سب تحصیل چاغی میں مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے دوکانداروں کو نرخ نامے کی پابند کرالیں ۔ان خیا لات کا اظہار سب تحصیل چاغی کے تحصیلدار ضیاء جان سنجرانی گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کی اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کہا ماہ صیام کو گرانفروشی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے نرخ نامہ کی پامالی کرنے والوں کو سخت سزہ دیا جائے گا تمام دوکاندار نرخ نامہ کی سختی کے ساتھ پابندی کریں ۔انہوں نے کہا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو الرٹ کر دیا ہے ۔شہر کے اندر تمام دوکانداروں اور سبزی اور قصاب مارکیٹوں کا میں خود اچانک دورہ کرونگا کسی بھی غیر معیاری چیز کو فروخت کرنے یا گرانفروشی کرنے والوں کو کسی صورت میں نہیں بخشا جائے گا ۔انہوں نے کہا اس بابرکت مہینہ کا ہم سب کو احترام کرنا چاہیے۔