بی ایڈ کے ضمنی2013اور سالانہ 2014 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع

  • July 7, 2015, 8:17 pm
  • Education News
  • 182 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ کے ضمنی2013اور سالانہ 2014 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ15جولائی، 1000روپے اضافی فیس کے ساتھ 25جولائی، دوگناہ فیس کے ساتھ28جولائی اور سہ گناہ فیس کے ساتھ 01اگست2015تک امتحانی فارم جمع کئے جاسکیں گے۔ ان تاریخوں کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔