پشاورحملے میں پاک فضائیہ کے دو اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا

  • September 18, 2015, 1:36 pm
  • Breaking News
  • 122 Views

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاوربیس کیمپ پر حملے میں فضائیہ کے دو اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں جونیئر ٹیکنیشن شان اور طارق بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے گھنٹوں تک دہشت گردوں کو روکے رکھا ۔دونوں گارڈ روم میں ڈیوٹی پر مامور تھے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شہادت سے قبل انہوں نے5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں بیس کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں پاک فضائیہ کے دواہلکارطارق اور شان بھی شامل ہیں ۔پاکستان ائیر فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں جوانوں نے بہادری اور جرائے مندی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور گھنٹوں تک انہیں کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی سے روکے رکھا ۔اور یوں وطن کی حفاظت کیلئے جان کی بازی لگا دی۔

http://dailypakistan.com.pk/national/18-Sep-2015/268955