منی میں بھگدڑ کے باوجود مناسکِ حج کی ادائیگی جاری ،بروقت امدادی کارروائیاں ،صورتحال پر قابوپا لیا گیا

  • September 24, 2015, 3:45 pm
  • World News
  • 221 Views

مکہ المکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک )منی میں بھگدڑ کے باعث 220حاجیوں کی شہادت اور سینکڑوں حاجیوں کے زخمی ہونے کے باوجود مناسکِ حج کی ادائیگی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے انتہائی افسوسناک واقعے پر سعودی حکام نے بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کر لیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 4000ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ 2سو ایمبولینسیں بھی شریک عمل ہیں ۔


http://dailypakistan.com.pk/international/24-Sep-2015/271130