یمن کی مسجد میں نمازعید کے دوران یکے بعد دیگرے دو خودکش حملے،25نمازی شہید، متعددزخمی

  • September 24, 2015, 3:48 pm
  • World News
  • 145 Views

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے دارلحکومت صنعاءکی مسجد میں خود کش حملوں میں25نمازی شہید اور متعددزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے اورالصفیہ ضلع میںحوثی باغیوں کے زیراہتمام البلیلی مسجد میں یکے بعد دیگر ہونیوالے دوددھماکوں کے وقت نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی ۔صنعاءمیں موجود پولیس اکیڈمی کے ساتھ موجود بلیلی مسجد میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑالیا اورجیسے ہی لوگوں نے باہر نکلناشروع کیاتو دوسرے نے مرکزی گیٹ پر خود کواڑالیا۔یاہونیوز کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بتایاہے کہ 25افرادشہید اور درجنوں زخمی ہیں ۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہواہے جب دودن قبل یمن کے صدر منصورالہادی سعودی عرب میں جلاوطنی کے بعد عدن واپس پہنچے ہیں ،وہ مارچ میں شروع ہونیوالے ہنگاموں کے وقت سے ملک سے باہر تھے

http://dailypakistan.com.pk/international/24-Sep-2015/271092