پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی ہیلپ لائن کا نمبر جاری کر دیا،شہری اس پر 00966125277537رابطہ کریں

  • September 24, 2015, 5:24 pm
  • World News
  • 179 Views

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی ہیلپ لائن 00966125277537کا نمبر جاری کر دیاہے جس پر کال کر کے پاکستانی شہری حج کی سعادت کرنے حاصل کرنے کیلئے مکہ میں موجود اپنے اہل خانہ سے متعلق ان کی خیریت کے بارے میں دریافت کر سکتے ہیں ۔سعودی شہری دفاع کے ادارے کا کہناہے کہ سانحہ منیٰ میں 453حاجی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 719زخمی ہیں،مقامی ذرائع کا کہناہے کہ شہید ہونے والوں میں 7پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ ڈی جی حج ابو احمد عاکف نے پاکستانیوں کی شہادت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی انہوں نے کہا کہ تاحال کسی پاکستانی کی شہادت کی خبر موصول نہیں ہو سکی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ وہ مسلسل سعودی دفتر خارجہ سے رابطے میں ہیں اور پاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔