شہریار خان اور ششانک منوہر کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ :بھارتی میڈیا

  • October 19, 2015, 12:07 pm
  • Breaking News
  • 33 Views

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک بھارت سریز کے حوالے سے مذاکرا ت ہونے تھے لیکن بھارتی انتہاپسند تنظیم شیو سیناکے بی سی سی آئی کے دفتر پر دھاوے کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پرملاقات منسوخ کر دی گئی ہے ۔
بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر دھاو ا بول دیا اور شہریا ر پاکستان واپس جاﺅ کی نعرے بازی شروع کر دی جس کے باعث سیکیورٹی اداروں نے کنٹرول سنبھال لیا لیکن دونوں سربراہوں کی ملاقات منسوخ کر دی گئی ۔

http://dailypakistan.com.pk/sports/19-Oct-2015/281352