انتہاپسند تنظیم شیو سینا کا بی سی سی آئی کے دفتر پر دھاوا،شہریار خان بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے

  • October 19, 2015, 12:08 pm
  • Breaking News
  • 38 Views

ئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے کارکنوں کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر دھاوے کے بعد ملاقات تو منسوخ ہو گئی ہے لیکن چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہریار خان کا کہناتھا کہ وہ بھارت بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر کی دعوت پر آئے ہیں اس لیے ملاقات کر ہی واپس جائیں گے،بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ چھ سریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کھیل اور سیاست دو الگ چیزیں ہیں ان کو آپس میں نہیں لانا چاہیے ۔
واضح رہے کہ دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت ہونا تھی لیکن ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/sports/19-Oct-2015/281354