پنجاب لرز اٹھا، مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  • January 27, 2016, 12:20 pm
  • Breaking News
  • 331 Views

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور، فیصل آباد شیخوپورہ ، شرقپور، پھولنگر اور گردونواح سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ،فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، پھولنگر، شرقپور ، اوکاڑہ، پتوکی، سیالکوٹ، فیروزوالا، نارنگ منڈی، مانگا منڈی، رائیونڈ، قصور، بچیکی ، ڈسکہ ، نارروال، شکر گڑھ، شیر گڑھ، اور گردونواح سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کی طرف سے زلزلے کے مقام اور شدت کا تعین نہیں کیا گیا اور کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی ۔