کرپشن پر فوجی افسران کی برطرفی بہت بڑی خبرہے: شیخ رشید

  • April 21, 2016, 3:43 pm
  • Breaking News
  • 127 Views

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کرپشن میں ملوث فوجی افسران کو برطرف کرنا بہت بڑی خبر ہے ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کرپشن الزامات پر پاک فوج کے 13 افسران کے خلاف کارروائی پر اپنے رد عمل میں نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فوجی افسران کو برطرف کیا گیا ہو اور ایسی خبر فوری طور پر میڈیا میں آ جائے حالانکہ ہوتا تو یہ رہا ہے کہ پہلے فوجی افسران پر الزام لگتا ہے پھر کیس چلتا ہے پھر کورشل مارٹ ہوجانے کے بعد جا کر خبر باہر آتی ہے۔