ایف سی اور پولیس کی جانب سے شہریوں اور طالبعلموں کو بلاجواز تنگ کرنے ، ناکوں اور چیک پوسٹوں پر کسی وجہ کے بغیر بٹھانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ایچ ڈی پی

  • September 19, 2016, 10:12 pm
  • Breaking News
  • 2.01K Views

کوئٹہ (این این آئی ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں ایف سی اور پولیس کی جانب سے شہریوں اور طالبعلموں کو بلاجواز تنگ کرنے ، ناکوں اور چیک پوسٹوں پر کسی وجہ کے بغیر بٹھانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے تفریح کی غرض سے نکلے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان پر جوئے کے مقدمات قائم کرنے کی کوشش کی جبکہ جوئے کے اصلی اڈوں پر چھاپہ مارنے اور جواریوں کو گرفتار کرنے سے جان بوچھ کر صرف نظر کرتے ہیں اسی طرح بے نظیر پل پر ہزارہ ٹاون اور علمدار روڑ آنے والے طالبعلموں کو گھنٹوں بھٹایا جا تاہے جبکہ بعض طلباء کو تشدد کا نشانہ بھی بنا یا گیا ہے جو نہ صرف اختیارات سے تجاوز کے زمرے میں آتے ہیں بلکہ ان اقدامات کے زریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارر عوام کو دانستہ طور پر اداروں سے متنفر کرنے کی روش پر گامزن ہے بیان میں کہا گیا کہ درجنوں کی تعداد میں تفریح میں مصروف سرکاری ملازمین ، معزز شہری اور مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی چھٹیاں میدانی علاقے کے تفریحی مقامات پر مناتے ہیں جبکہ اسی علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروشی جوئے کا کاروبار اور دیگر برائیاں عروج پر ہے جسکی طرف نہ ایف سی اور نہ ہی پولیس توجہ دیتی ہے جسکی وجہ سے علاقے میں طرح طرح کے مجرمانہ سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے بیان میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے گناہ شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرکے عوام کے جان و مال کے تحفط کو یقینی بنائے اور شہر و مضافات میں موجود جرائم کے اڈوں کا خاتمہ کرکے اپنے فرائض کی ادئیگی کی طرف توجہ دیں بیان میں بے نظیر پل پر طالبعلموں کو تنگ کرنے اور ان پر تشدد کرنے کے عمل کانوٹس لینے اور زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔