واہگہ بارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت ، بھارت کی جانب موت کی خاموشی

  • September 29, 2016, 7:42 pm
  • Breaking News
  • 142 Views

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے سرحد پر جارحیت کے بعد پاک فون کا حوصلہ بڑھانے ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت ہزاروں پاکستانی واہگہ بارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب میں پہنچ گئے جبکہ بھارتی سائیڈ پر موت کی خاموشی چھائی رہی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جوانوں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں۔ ایل او سی پر ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستانی عوام نے بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا اور ہزاروں کی تعداد میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی جی رینجرز پنجاب نے بھی شرکت کی اور انتہائی اگلی طرف بیٹھ کر پریڈ دیکھی۔ واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے رہے جبکہ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے جوانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

دوسری جانب بھارتی فوجی اکیلے ہی بارڈر پر موجودتھے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے کوئی بھی شہری نہیں تھا۔ بھارتی کرسیاں خالی پڑی رہیں اور وہاں موت کی سی خاموشی چھائی رہی ۔ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کرکے واضح کردیا ہے کہ یہ کسی کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ان میں جذبہ شہادت کسی بھی دوسری قوم سے کہیں زیادہ ہے اور کبھی بھی وقت آیا تو یہ 1965 کی جنگ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے اور شہادت کی موت کو بخوشی گلے لگائیں گے ۔