سرجیکل سٹرائیک کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو بنائی گئی ،ریلیز کب کرنا ہے مودی فیصلہ کریں گے :معروف خاتون بھارتی صحافی برکھا دَت کا دعوی

  • September 29, 2016, 7:44 pm
  • Breaking News
  • 77 Views

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کے بے بنیاد دعویٰ کی پاکستانی فوج نے تردید کی ہے لیکن معروف بھارتی خاتون صحافی برکھا دَت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے اندر انجام دیئے جانے والی سرجیکل سٹرائیک کو ’’ڈرون اور نائٹ ویژن کیمروں ‘‘ کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا ہے ،اب یہ مودی حکومت فیصلہ کرے گی کہ اس حملے کی ویڈیو کو ریلیز کرنا بھی ہے کہ نہیں اور اگر کرنا ہے تو کب ؟

’’بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق برکھا دَت کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی سرجیکل سٹرائیک میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہوا جبکہ اس حملے میں 30پاکستانیوں کو شہید کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔برکھا دِت کا کہنا تھا کہ اُڑی حملہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سے ہندوستانی عوام سخت ناراض تھے ،اسی عوامی ناراضگی کو دور کر نے کے لئے مودی سرکار نے سرجیکل سٹرائیک کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں 2کلو میٹر اندر تک کارروائی کی ،جس میں ہیلی کاپٹر اور بھارتی پیرا ملٹری فورس نے حصہ لیا ۔برکھا دَت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے ساتھ پاکستانی فوج کے حساب سے چلنے کا فیصلہ کیا ۔