پاکستانی سینما مالکان کا بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ،پوسٹرز ہٹا دیے گئے

  • September 30, 2016, 9:15 am
  • National News
  • 105 Views

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پوسٹرز ہٹا دیے گئے
لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی اور بھارتی دراندازی کے بعد پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تمام سینماﺅں سے فلمیں ہٹائی جارہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینما مالکان آج باقاعدہ اعلان کرینگے،ملتان کے تمام سینماﺅں سے پوسٹرز ہٹا لیے گئے ہیں،مالکان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمیں ہٹا کر پاکستانی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
سینما مالکان کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت تک بھارتی فلمیں نہیں لگائیں گے۔