جماعت اسلامی بلوچستا ن کے مختلف اضلاع کیلئے امرا کا انتخاب

  • October 1, 2016, 2:13 pm
  • Political News
  • 215 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستا ن کے امرائے اضلاع کا دوسال کیلئے انتخاب مکمل ہوگیا ، نومنتخب امرائے اضلاع سے امارت ضلع کا حلف دوروزہ صوبائی اجتماع ارکان میں صوبائی مولاناعبدالحق ہاشمی لیں گے ،جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان کے مطابق ضلع لورالائی کابعض مسائل کی وجہ سے رزلٹ رو ک لیا گیا اس کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کیا جائیگا،نتائج کے مطابق نے کوئٹہ کیلئے مولانا عبدالکبیر شاکر ،ضلع ژوب کے لئے مولانا مولانا دادکاکڑ،ضلع پشین کے لئےمحمد اسحاق پانیزئی،ضلع جعفر آبادکے لئےحافظ محمد امین بھنگر،نصیرآبادکے لئےمولانا عبدالواحد زہری، صحبت پورکے لئےعبدالصمد کھوسہ،اوستہ محمدکے لئے محمد ابراہیم زہری،سبی کے لئے میر مظفر نذرابڑو،قلعہ سیف اللہ کے لئے حاجی عبداللہ،قلعہ عبداللہ کے لئے حافظ امدادللہ ،مستونگ کے لئےعبدالفتاح رند،نوشکی کے لئےحافظ مطیع الرحمان مینگل ،قلات کے لئےحاجی حافظ خدابخش،خضدارکے لئے مولانا محمد اسلم گزگی،لسبیلہ کے لئےمولانا نیازمحمد مینگل،پنجگورکے لئےمولانا نورمحمد مدنی،تربت کے لئےغلام یاسین بلوچ،گوادر کے لئےمولانا لیاقت بلوچ،دکی کے لئے فضل الرحمان،ہرنائی سید نور محمد شاہ،ڈیرہ بگٹی کے لئے نجیب اللہ ،جھل مگسی کے لئےحفیظ اللہ ،زیارت کے لئے مفتی شفیق احمد کاکڑ،کچھی کے لئے ثناء اللہ بلوچ،دالبندین کے لئےمولوی محمد صادق ،خاران مولانا عبدالواحد ساسولی،واشک مولانا مجیب الرحمٰن ساسولی،سنجاوی سعیداحمد دمڑ،موسیٰ خیل رشید احمد منتخب دوسال کیلئے امرائے اضلاع منتخب ہوئے۔