قلات میں حساس اداروں نے کارروائی ، اسلحہ برآمد

  • October 1, 2016, 2:15 pm
  • National News
  • 74 Views

بلوچستان کے ضلع قلات میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران کا لعد م تنظیم کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے پارو میں کارروائی کے دوران سیکو ر ٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کا زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود بھاری مقد ا ر میں برآمد کر لیا کارروائی میں دیسی ساختہ بم،بارودی مواد،بارودی سرنگیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

ذرائع کے مطابق مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ۔