ون ڈے انٹرنیشنل:فتوحات میں پاکستان کا دوسرا نمبر

  • October 1, 2016, 2:17 pm
  • Sports News
  • 107 Views

ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں پاکستان سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے ملک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے ون ڈے سے پہلے ،پاکستان اور بھارت 454 میچز جیت کر مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر تھے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کے بعدگرین شرٹس نے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے455 ویں جیت حاصل کی، پاکستان نے 864 ون ڈے کھیلے ہیں، 383 میچز میں شکست جبکہ 8 ٹائی اور 18 بے نتیجہ رہے۔

بھارت نے 899 میچز کھیلے 454 میں کامیابی حاصل کی اور تیسرےنمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا کے میچز کی تعداد 884 ہے،جس میں 547 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور پہلے نمبر پر ہے ۔