غیر قانونی بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  • October 1, 2016, 2:18 pm
  • Entertainment News
  • 202 Views

پیمرا نے ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلزکی نشریات دکھانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے غیرقانونی چینلز کی بندش کے لیے چیئرمین پیمرا کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔

پیمراکے چیئرمین ابصارعالم کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ۔چیئرمین پیمرا نے غیرقانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے انڈین چینلزدکھانے کے خلاف کریک ڈاؤن کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ 15 اکتوبر سے کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے غیرقانونی بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

وزیر اعلیٰ نےکہا کہ پیمرا کے لاہور آفس میں ایک درخواست کی سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی کے واقعے کی انکوائری کرائی جائے گی ۔

وزیر اعلیٰ نے بڑے شہروں میں پیمرا دفاتر کے قیام کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔