سائنس کالج میں طلباء کو ہراساں کرنےکا نوٹس لیاجائے،طلباء تنظیمیں

  • October 2, 2016, 10:30 pm
  • Education News
  • 77 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے صوبائی کنونیئر حافظ محمد اصغر حریری اور پی ایس ایف آزاد کے مرکزی صدر زبیر شاہ نے مشترکہ بیان میں گزشتہ روزبی اےسائنس کالج کے امتحانی سینٹر میں ایگزیکٹوافسر کی جانب سے طلباء کو ہراساں کرنے ان سے پرچے چھیننے اور پھر پولیس کو بلا کر طلباء پر تشد د کرنے کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ بشمول کنٹرولر نے طلباء کو ہراساں کرنے کیلئے ایگزیکٹو افسر کو کھلی چھوٹ دی ہے ایگز یکٹو افسر کی جانب سے طلبا ء کو پانی پینے اور قضائے جاحت کیلئے اجازت نہ دینا ایک آمرانہ اقدام ہے انہوں نے گزشتہ روز سائنس کالج میں ایگزیکٹو افسر کی جانب سے طلباء کو ہراساں کرنے اور ان سے کو سچن پیپر اور انسر شیٹ لینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ انتظامیہ اپنے مخصوص گروپ کو کچھ مخصوص سینٹروں پر تعینات کر کے اپنے مفادات کا حصول چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ جامعہ اور گوالمنڈی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او متعلقہ ایگز یکٹو افسر اور طلباء پر تشد د کرنے والے اہلکاروں کیخلاف انکوائر ی کمیٹی تشکیل دیں اور طلباء پر تشد د کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔