ینگ ڈاکٹرز فوری طورپر ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹیوں پر حاضر ہوجائیں ہڑتالوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صحافیوں سے بات چیت

  • October 2, 2016, 10:45 pm
  • Breaking News
  • 132 Views

کوئٹہ ( این این آئی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ینگ ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر ڈیوٹیوں پر حاضر ہوجائیں بصورت دیگر انہیں دو مرتبہ وارنگ دی جائے گی ۔ ہم ہڑتالوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے ڈاکٹروں کا رول ہمیشہ اچھا رہاہے ، امید ہے کہ ڈاکٹرز جلد ہڑتال ختم کرکے عوام کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز سول ہسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر وں کو ہڑتال کرنا زیب نہیں دیتا کیونکہ ان کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ عوام کی خدمت کریں ہم جو وعدہ کرتے ہیں اسے وفا کرتے ہیں ینگ ڈاکٹروں کی سمری میرے پاس آئی ہوئی اہم مصروفیات کی وجہ سے میں سمری نہیں دیکھ سکا ۔ ینگ ڈاکٹروں کو چاہئے تھا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے مگر انہوں نے جلد بازی کی او رعوام کی خدمت کرنے سے گریز کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ آج اتوار ہے اور چھٹی کا دن ہے اس کے باوجود میں صبح پشین گیا وہاں پر ایک تقریب میں شرکت کی میرے ساتھ چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزراء اوردیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ہڑتالوں اور دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اہم ہے کہ ینگ ڈاکٹر ز ہڑتال ختم کرکے اپنی ڈیوٹی پر آجائیں گے اور عوام کی خدمت کرینگے