بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کو سی پیک سے جوڑنا حیران کن ہے،مرکزی انجمن تاجران

  • October 8, 2016, 1:21 pm
  • Breaking News
  • 64 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی اللہ داد ترین سعد اللہ پیر علیزئی حاجی یاسین مینگل نے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ مستونگ سے لیکر آج جعفرایکسپریس میں ہونےوالے دھماکے تک ہر سانحہ پر وفاقی حکومت اسے سی پیک پر حملہ قرار دے رہی ہے اس طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور مردان چار سدہ میںہونےوالی دہشت گردی کے واقعات کو بھی سی پیک پر حملہ قرار دیاجارہا ہے سی پیک ہے کہاں مغربی روٹ پر تو سی پیک کا نام ونشان تک نہیں چینی سفیر اور سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی حالیہ رپورٹ نے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا ہے یہ عجیب منقطق ہے کہ سی پیک پر کام لاہور ملتان ساہیوال اسلام آباد میں ہورہا ہے اور ناکام بنانے کیلئے حملے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہورہے ہیں مرکزی انجمن تاجران یوم عاشور کے بعد اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے دوغلی رویئے کیخلاف صوبے بھر میں احتجاجی حکمت عملی طے کرے گی۔