کل سے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا

  • October 15, 2016, 3:36 pm
  • Breaking News
  • 100 Views

ملک بھر سے میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو دی گئی مہلت آج ختم ہورہی ہے، کل سے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہوگا۔

حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 15 اکتوبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے دوبارہ اسی نوعیت کی کاروائیاں شروع کی جائیں گی جو مہلت دینے سے قبل کی جاتی تھیں۔

کریک ڈاؤن کے دوران گھر گھر سرچ آپریشن کے علاوہ ناکہ بندیوں پر بھی افغان مہاجرین کے کوائف جمع کئے جائیں گے ، سرچ آپریشنز میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز بھی حصہ لیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں جائیدادیں خریدنے کا حق حاصل نہیں ہے اگر کسی بھی افغان مہاجر نے دھوکہ دہی کےذریعے پراپرٹی خریدی ہو،ان کی پراپرٹی ضبط کرنے سفارش کی جائے گی۔