کوئٹہ: پولیس کریک ڈاون میں2 درجن سے زائد افراد گرفتار

  • November 7, 2016, 1:09 pm
  • Breaking News
  • 1.02K Views

کوئٹہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر ملکی افراد کیخلاف کریک ڈاون میں2 درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بائی پاس،پشتون آ با د،سریاب، چاندنی چوک،غوث آباد،خروٹ آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو درجن سے زائد افغان باشند وں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

زیر حراست افراد بنا قانونی دستاویزات رہائش پذیر تھے، جنھیں پوچھ گچھ کیلئے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے۔ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ۔