کوئٹہ :خشک و سرد موسم ،شہری موسمی بیماریوں میں مبتلا

  • November 8, 2016, 10:08 pm
  • Breaking News
  • 319 Views

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم سرد و خشک ہے، جس سے موسمی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں صبح اور شام کے اوقات میںخنکی کے باعث مو سم سرد ہوجاتا ہے جبکہ دن بھر موسم کی صورتحال نا ر مل ر ہتی ہے، خشک موسم کے باعث شہری بخار، گلہ، نزلہ اور زکام سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت میں مزید کمی ہوئی ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

درجہ حرارت میں کمی کے باعث کوئٹہ اورقلات میں موسم سرد ہوگیا، آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے۔